Other Platforms
چوتھا خط ایک بہن کا بھائی کے نام
میرے دوست، میرے ماں جائے! کیسے شروع کروں اور کیا لکھوں؟ کبھی کبھی انسان بہت کچھ کہنا چاہتا ہے لیکن زبان پر تالا لگ جاتا ہے اور حرفوں کو قلم میں پرونے کا سلیقہ بھی نہیں ہوتا۔ اور یوں ان کہی کا بھگتان سبھی کو سہنا پڑتا ہے : جو کہنا چاہتا ہے، اسے بھی اور جسے بتانے کی ضرورت ہوتی ہے، اسے بھی۔ آپ کو تو معلوم ہے کہ میں مزاجاً کیسی رف ٹف اور سنکی ہوں۔ جذبوں کو