Share
OR

مثالی جوڑا

Dr. Khydija Wakil

روز جس کے ظاہری حسن کو دیکھ کر
کئی حسرت میں مبتلا ہوں۔

جن کی علمی قابلیت کے
چرچے گھر گھر ہوں۔

جن کے خوشگوار ساتھ پر
کئی شادی شدہ حسد کی آگ میں جلتے ہوں۔

جن کی کاروباری ذہانت کی شہرت
ہر حلقے میں روزانہ ہو۔

جن کے انداز و اطوار کا
ہر کوئی دلدادہ ہو۔

جن کی کشادگی و فراخی پر
کئی ماتم کریں۔

جو ساتھ مسکرائیں
تو واہ۔۔
ساتھ دکھیں
تو ماشاءاللہ۔۔
ساتھ بیٹھیں
تو ہائے۔۔
ساتھ چلیں
تو کاش۔۔
ساتھ بولیں
تو واللہ۔۔

رات گئے گھر پہنچ کر
بنا ایک دوجے کی طرف دیکھے
مرکزی دروازے کے کھلتے ہی
اجنبی بنے
سرد مہری میں ملبوس
علیحدہ علیحدہ کمروں کے
روزن مقفل کر لیتے ہیں۔

8
0
Name