Share
OR

بے وقت کی راگنی

Dr. Khydija Wakil

میرے سامنے
،کاغذوں کے پلندے ہیں
،نقشوں کے ڈھیر
،احکام اعلی کا دباو
،توقعات کے مینار
بناوٹی فکریں۔

،اور ایک
،اجڑا
،آلودہ
،متعفن
،بد صورت
،پر ہجوم
،فطرت سے لڑتا
،عمارتوں کے جنگل سے بھرا
،آکسیجن سے خالی
،اٹکی سانسیں لیتا
،زیر زمین غلاظتوں کی ابکائی کرتا
،قریب المرگ
شہر۔

،جو دہائیوں سے سسک رہا تھا
،فریاد کر رہا تھا
،لمحہ بہ لمحہ آواز دیتا تھا
،متنوع تہذیبوں کے قتل پر نوحہ کناں تھا
رونقوں کے ختم ہونے پر دہائی دیتا تھا۔

،تب
،اس کا علاج
،معمولی تشخیص
،تھوڑے مرہم
،کم دوا
،چھوٹی جراحی
،میں
ممکن تھا۔

،اب تہہ در تہہ سرطان میں مبتلا
،دوا، دعا کے دائرے سے خارج
،منہدم ہونے کا منتظر

،جسے اب
،جگہ جگہ سے چیر پھاڑ
،ظالمانہ کٹائی
بے رحم دارو
بھی
زندگی نہیں دے سکتے۔

کجا کہ
،میری لگائی لکیریں
،لکھے شبد
،قلم کی روشنائی
کالے صفحات۔

7
0
Name