Share
OR

حاصلِ شام

Dr. Khydija Wakil

وہ بوسہ تھا۔
جو میری آنکھ نے دیکھا۔
،جب ایک جھریوں بھرے
،نازک، نفیس
،کانپتے، لرزتے
،نسوانی ہاتھ نے
،اپنے خمیدہ کمر
،ڈھلکتی جلد والے
،خوبرو، طویل قامت ہمسفر
،کے چہرے کو
،اپنے ہاتھوں میں تھام کر
،اپنی گداز، کمزور
،ایڑیوں کے بل اونچا ہو کر
،اس کے گلابی گال پر
محبت سے دیا۔

،جس کی نرمی
،حدت
اور
خیال کی روشنی سے
،ساحل
،اس کی ریتلی زمین
،شوریدہ لہریں
،غروب ہوتے آفتاب کا پریم
،شام کی سیاہی
،سرد ہوا
سب دھندلا گئے۔
پس منظر میں چلے گئے۔

3
0
Name