Share
OR

بھول

Dr. Khydija Wakil

ساتھ کے ہمسائیوں میں خود جا کر
'دعوتی کارڈ' دئیے گئے۔

قریب والے سارے گھروں میں
'سدے' گئے۔

دریا پار بسے گاوں میں
نائی 'نیوتے' دے آیا۔

دوسرے شہروں کے رشتے داروں نے
'ڈیجیٹل کارڈ' موصول کئے۔

سبھی بیٹیوں کے سسرالوں میں
گھر کے سربراہ نے 'فون' کئے۔

آنے والے پردیسیوں کو
چھ ماہ پہلے ہی 'اطلاع' ہو گئی۔

لیکن
'پسند کی شادی' کا 'گناہ' کرنے والے
،بڑے بیٹے کا سسرال
،اکلوتی بہو کا میکہ
کسی کو یاد نہ رہا۔

10
0
Name