خاموش چیخیں
ڈاکٹر خدیجہ وکیل
07/10/2025
رندھے گلے والے
بھرے گلے والے
،آنسووں کے ابھرتے، ڈولتے
،گلٹ' والے'
،گفتگو کے دوران حلق کے ابھار میں ضبط والے
بات کرتے کرتے آنکھوں کی نمی کو
گہرے سانس لے کر
خود کو نارمل کرنے والے
،سبھی عورتیں
،تمام مرد
،بہت سے نوجوان
،کم سن بچے
،کئی بوڑھے
،غم کے پہاڑ
،زیادتی کا بوجھ
،پیشمانی کا روگ
،تلخیوں کا وزن
،بے وفائیوں کا دکھ
،بے انصافیوں کا ملال
،لئے
،اسے چھپائے
،اسے اٹھائے
،ڈھوتے
،برسوں سے تنہا ہیں
،بوجھل اور تھکے ہیں
زخم زخم ہیں۔
نہ کہنے کی اذیت میں مبتلا ہیں۔
:کیونکہ
،انھیں خوشیاں منانے کا ہنر
،کامیابیاں سمیٹنے کے گر
،رونقیں لگانے کے داو پیچ
،محفلیں سجانے کے طریقے
،تو خوب سکھائے گئے
پڑھائے گئے۔
:لیکن
،تکلیف سہنے
،اظہار کرنے
،کہنے
،بچھڑنے
،جدا ہونے
،الوداع بولنے
،ہاتھ چھوڑنے
،اور چھڑانے
کا
،سلیقہ
،وقت
، کندھا
اور
،دوا
دستیاب نہیں ہو سکی۔