Share
OR

چٹپٹی خبریں

Dr. Khydija Wakil

،آشنا کے ساتھ مل کر فرار ہونے والی ماووں، لڑکیوں، بیویوں، بہووں
،کی چسکے والی شہ سرخیاں، خبریں لگانے
پھیلانے والے
شائد بھلکڑ ہیں۔
اور یہ تذکرہ کرنا انھیں یاد نہیں رہتا۔

کہ کوئی جوان بیوہ
،برسوں سے ہر خوشی خود پر حرام کئے
اپنی بیوگی اور بچے حلال کر رہی ہیں۔
کسی دہلیز پر بیٹھی ایک رات کی سہاگن
اب مطلقہ ہونے کا زخم لئے
ان چند گھڑیوں کا خمیازہ
اپنے بطن میں اکیلی پال رہی ہے۔
کئی مائیں اپنے ہی سسرالوں، میکوں
میں غیر محفوظ
تنہائیوں کی فصل کاٹتیں
اپنی حیا و پاکدامنی کا پندار سنبھالے ہوئے ہیں۔
کئی نوخیز لڑکیاں
بازاروں، دفاتر، بسوں، ویگنوں میں
خود کو بچائے
ناک کی سیدھ پر اپنی زندگی جی رہی ہیں۔

،کتنے رنڈوے اپنی شریک سفر کے جنازوں کو کندھا دیتے
ایک نئی ہم سفر کے لئے آمادہ ہو جاتے ہیں۔
کتنے شریف زادے خاتون خانہ ہوتے
نظر اور جسم کی ہوس کہیں اور پوری کرتے ہیں۔
کتنے نوجوان روز اپنی جوانی
کہیں اور داغدار کرتے ہیں۔
کتنے طلاق یافتہ مرد اگلے ہی دن
کسی اور نکاح نامے پر دستخط کرتے ہیں۔

:کیونکہ
،اخبار، صحافی، پیلی صحافت
عورت بیچتا ہے۔
صنف نازک سے جڑی بری مثالیں بیچتا ہے۔
اور
ان کی مجبوریوں میں چھپے جرائم کی تشہیر کرتا ہے۔

4
0
Name