Share
OR

خالی پن

Dr. Khydija Wakil

اب وہ ایک دوسرے کا
ہاتھ بھی پکڑیں
تو لمس کی حرارت برف ہی رہتی ہے۔
نرم بوسہ بھی دیں
تو لبوں کی گرمی تھکن نہیں چنتی۔
پھول بھی بھیجیں
تو ان کی خوشبو مہک نہیں دیتی۔
کیک بھی کھلائیں
تو زبان کی تلخی، میٹھی نہیں ہوتی۔
محبت بھرے پیغام بھی ارسال کریں
تو دل نہیں پگھلتا۔
پیار بھرے وعدے بھی کریں
تو یقین کا پنچھی ہاتھ نہیں پکڑاتا۔
تحائف بھی دیں
تو خوشی کا موسم روٹھا ہی رہتا ہے۔
پاس بھی بیٹھیں
تو ساتھ کا احساس نہیں جاگتا۔
ہم سفر بھی ہوں
تو تحفظ کی نیند نہیں آتی۔

،ان کی قربت
،چاہت
،خیال
،اعتبار
،تحفظ
،دھیان
،ہمراہی
کے سبھی موسموں کو
،ذمہ داریوں
،لاپرواہیوں
،بے توجہی
،بے توقیری
،بے دھیانی
،بے وقعتی
،بے اعتباری
،ترشی
،کڑواہٹ
کی دیمک عرصہ ہوئی
اندر ہی اندر
چاٹ گئی ہے۔

8
2
Name
Syed Tanveer Alam Sahibzada 1 month ago

Your words hv power to touch hearts, keep sharing your talent, definitely you are making a positive difference

M Shahid Farooq 1 month ago

Bohat alllla